Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس کے باعث سندھ پولیس کے مزید 3 افسران شہید

کورونا وائرس کے باعث سندھ پولیس کے مزید 3 افسران شہید
July 2, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث سندھ پولیس کے مزید 3 افسران شہید ہو گئے۔ ایس پی شکیل احمد، ڈی ایس پی احمد نواز اور اے ایس آئی عبدالرحیم جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ پولیس کے مطابق ساؤتھ زون میں تعینات اے ایس آئی عبدالرحیم، ضلع ملیر میں تعنیات ایس پی شکیل احمد اور ڈی ایس پی احمد نواز بھی کورونا کے باعث شہید ہوگئے۔ صوبہ بھر میں متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 1345 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ پولیس میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آگئے۔ کورونا وائرس  کے باعث اب تک 16پولیس اہلکار و افسران شہیدہوچکے۔ سندھ پولیس کے 961 افسران و اہلکار زیرعلاج ہیں۔