Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس کے باعث سندھ میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع

کورونا وائرس کے باعث سندھ میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع
March 15, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث سندھ میں لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں 15 اپریل تک شادی ہال، مارکیٹس، دکانیں، ریسٹورنٹس، پارکس رات 10 بجے سے بند ہونگے۔ ڈائننگ اور ہالز کے اندر ان ڈور پروگرامز پر پابندی ہوگی۔

شادی ہالز کو ایس او پی کے تحت صرف 300 افراد کو بیٹھانے کی خصوصی اجازت ہوگی۔ ریسٹورنٹس کو صرف آئوٹ ڈور اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

حکام کی جانب سے ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنس کو برقرار رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔