Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی وطن واپسی شروع

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی وطن واپسی شروع
April 15, 2020
 ریاض (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی وطن واپسی شروع ہو گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی سنی گئی ۔ عمرہ زائرین لاک ڈاؤن اور فضائی بندش کی وجہ سے مملکت میں پھنس گئے تھے۔ زائرین کے مطالبے پر بالاآخر ان کی واپسی کا بندوبست کر لیا گیا ۔ پاکستانی زائرین کو سعودی ائیرلائن کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ اس حوالے سے پہلی پرواز جدہ سے لاہور روانہ ہوئی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق 100 سے زائد عمرہ زائرین کو لے کر سعودی ایئرلائن کی پہلی پرواز جدہ سے لاہور روانہ ہوئی۔ وطن واپس جانے والے زائرین کا خصوصی حفاظتی کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تاکہ وطن جا کر وہ وبا کے پھیلاو کا باعث نہ بنیں۔ اس موقع پر پاکستان قونصلیٹ سمیت سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی طرف سے رہائش اور کھانے پینے کی تمام سہولیات فراہم کی گئی تھی۔ سعودی سول ایوی ایشن نے سعودی ائیر لائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے زائرین کو وطن واپس بھیجنے کے انتظامات کئےہیں۔