Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس کے باعث تاریخ میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول منسوخ

کورونا وائرس کے باعث تاریخ میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول منسوخ
March 20, 2020
 پیرس (92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث تاریخ میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول منسوخ ہو گیا۔ کورونا وائرس رنگ ونور اور موسیقی سے سجا ایک اور ایونٹ نگل گیا۔ تاریخ میں پہلی بارکانز فلم فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا ۔ فرانس میں بارہ سے 23 مئی تک شیڈول سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے شوبز ستارے شرکت کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق فیسٹیول اب جون کے آخر یا جولائی میں منعقد ہو سکتا ہے۔ کورونا نے فلموں کی جادو نگری  ہالی ووڈ کی رونقیں بھی ویران کر دی ہیں جس کی وجہ سے  دو بڑے فلم پروڈکشن اداروں والٹ ڈزنی اور یونیورسل پکچرز نے  ہفتیہ وار باکس آفس ڈیٹا ہی ریلیز نہیں کیا۔ دونوں اداروں کا کہنا ہے کورونا کے باعث دنیا بھر میں  سینما  گھروں کی بندش سے  فلموں کی کمائی  نہ ہونے کے برابر رہ گئی  ہے ۔ اس لیے رواں ہفتے باکس آفس کلیکشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ادھر ایک اور امریکی اداکار ڈینیئل ڈائی کم کا کورونا ٹیسٹ  بھی مثبت نکل آیا۔ 51 سالہ اداکار نے گزشتہ دنوں نیویارک میں اپنی نئی ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ ٹام ہینکس، ادریس ایلبا، اندرا ورما، اولگا کوریلنکو ،لنڈا لوزارڈی ،کرسٹوفر ہیوجو سمیت متعدد فنکار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔