Thursday, March 28, 2024

کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں 77اموات،2ہزار691 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں  77اموات،2ہزار691 نئے کیسز رپورٹ
July 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں  2 ہزار 691 کیسز اور 77 اموات ہوئیں ، مجموعی کیسز2لاکھ 34 ہزار 509 تک پہنچ گئے۔ اموات 4839 تک پہنچ گئیں۔ملک بھر میں صحتیاب ہونےوالےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 957 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے  مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 691 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 تک پہنچ گئی ۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہزار 236 تک پہنچ گئی ، پنجاب میں 82 ہزار 669 ، خیبرپختونخوا 28 ہزار 236 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 557 ، بلوچستان 10 ہزار 841 ، گلگت بلتستان میں 1587 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1383 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 77 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4839 ہو گئی ۔ پنجاب میں 1899،سندھ میں 1572 ، خیبرپختونخوا 1038 ،بلوچستان 124 ، اسلام آباد 140 ، گلگت بلتستان 30 اور آزاد کشمیر میں 36 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 957 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں  ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 577 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 45 ہزار 153 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔