Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس کے باجود امریکا نے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کے بجائے سخت کر دیں

کورونا وائرس کے باجود امریکا نے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کے بجائے سخت کر دیں
March 27, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے باجود امریکا نے ایران پر پابندیاں نرم کرنے کے بجائے سخت کر دیں۔ ایران اور عراق کی پانچ کمپنیوں اور پندرہ افراد کو بلیک لسٹ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹریژری ڈپارٹمنٹ نے ایران اور عراق سے تعلق رکھنے والی 5 کمپنیوں اور 15 افراد کو بلیک لسٹ کر دیا۔ ٹریژری ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں ایرانی پاسبان انقلاب اور قدس فورس کی حمایت کرنے اور عراق میں ایران کی حمایت یافتہ خطیب حزب اللہ اور آسیب اہل الحق کو امدادی رقوم فراہم کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔ ایران پر یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے پچھلے دو ہفتوں میں تیسری مرتبہ لگائی گئی ہیں۔