Sunday, May 19, 2024

کورونا وائرس کے اومیکرون ویرنٹ کے پھیلاؤ میں تیزی

کورونا وائرس کے اومیکرون ویرنٹ کے پھیلاؤ میں تیزی
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے اومیکرون ویرنٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی۔

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں اومیکرون کے 75 کیسز کی تصدیق کر دی۔ اسلام آباد میں 17، کراچی میں33 اور لاہور میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کے 13 کیسز سامنے آّچکے ہیں۔

کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون 110 ممالک میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ دنیا بھر میں  وائرس سے 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہو چکے ہیں۔

چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطا الرحمن نے اومیکرون کو خطرہ قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا صورتحال دیکھ کر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

اومیکرون سارس سی اووی 2 کا ایک نیا ویریئنٹ ہے ۔اومیکرون میں وائرل اسپائک پروٹین پر 30 سے زیادہ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اومیکرون کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔ وائرس سے متاثرہ شخص میں تیز بخار ہونا ایک اہم علامت ہے۔ اومیکرون جنوبی افریقہ میں 24 نومبر کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

اومی کرون کے خلاف بھی فیس ماسک کے استعمال اور ہجوم سے دور رہنا ہو گا۔ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے فوراً ویکسین لگوائیں۔ ویکسین کی یہ اضافی خوراک وائرس سے لڑنے والے اینٹی باڈیز کو متحرک کرتی ہے۔ ماسک لگانے، ہجوم سے بچنے کے علاوہ ٹیسٹنگ بھی اہم حفاظتی قدم ہے۔