Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس کے اثرات ملکی امپورٹ و ایکسپورٹ پر بھی نظر آنے لگے

کورونا وائرس کے اثرات ملکی امپورٹ و ایکسپورٹ پر بھی نظر آنے لگے
April 8, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے اثرات ملکی امپورٹ اور ایکسپورٹ پر بھی نظرآنے لگے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران درآمدت اور برآمدت میں مجموعی طور پر واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس نے ملکی برآمدت کی کمر توڑ کر رکھ دی، لاک ڈاون کے باعث مارچ کے مہینے میں 333 ملین ڈالرز کی کمی کے ساتھ برآمدات 2140 ملین ڈالرز سے کم ہو کر 1807 ملین ڈالر پر آ گئیں۔

ٹیکسٹائل،چمڑا، خوراک اور کھیلوں کے سامان سمیت تمام سیکٹر کی ایکسپورٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی بین الاقوامی مارکیٹس بند ہونے کے باعث برآمدت کے ساتھ درآمدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

ماہِ فروری میں پاکستان کی مجموعی درآمدت 4185 ملین ڈالرز تھیں جو 886 ملین ڈالرز کی کمی کے بعد 3299 ملین ڈالرز پہ آ گئی ہیں ، صعنتکار کہتے ہیں کہ بین الاقوامی منڈیاں بند پڑی ہیں جس کے باعث امپورٹ اور ایکسپورٹ مسلسل گر رہی ہے۔

صنعتکاروں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری سے منسلک تمام شعبوں کو ریلیف پیکچ سے مستفید کیا جائے تاکہ ان کے نقصان کی بھی تلافی ہو سکے۔