Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس کیخلاف مہم کو 100روز مکمل ، اسکردو میں ڈاکٹرز کو گارڈ آف آنر پیش

کورونا وائرس کیخلاف مہم کو 100روز مکمل ، اسکردو میں ڈاکٹرز کو گارڈ آف آنر پیش
July 6, 2020

اسکردو ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کو 100 روز مکمل  ہونے پر اسکردو میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔

کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم کو 100 روز مکمل ہونے پر ریجنل ہسپتال اسکردو میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تقریب میں کمشنر بلتستان ڈویژن،سرکاری اہلکاروں اور کورونا  کے صحتیاب مریضوں نے شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کمشنر بلتستان ڈویژن عمران علی نے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کورونا  کو پھیلنے سے روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت نے بھرپور وسائل فراہم کیے ہیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ڈویژن ڈاکٹر محمد اقبال  کا کہناتھا کہ مشکل کھڑی میں پیشہ ورانہ فرائض کو قومی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دینے والے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر کورونا وبا کے خاتمے اور مریضوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کرائی گئی۔