Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ
August 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے خلاف صف اول پر جنگ لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا،چھ ڈاکٹرز3 اسٹاف نرسز ،تین پیرا میڈیکل ا سٹاف کو ایوارڈ دینے کے لیے نام این سی او سی کو ارسال  کردیئے گئے۔

کورونا وائرس  کے خلاف صف اول پر جنگ لڑنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نےایوارڈز کے لیے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کا انتخاب کر لیا۔

ایوارڈز کے لیے چھ ڈاکٹرز3 اسٹاف نرسز ،تین پیرا میڈیکل ا سٹاف کو ایوارڈ دینے کے لیے نام این سی او سی کو ارسال  کردیئے گئے ، کوروناسے جاں بحق ہونے والے وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ملتان مرحوم پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا کو نشان امتیاز دینے کی سفارش  کی گئی ہے۔

چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر محمود شوکت اور کو چیئرمین پروفیسر اسد اسلم کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے،چیئرمین پی کے ایل آئی بورڈ پروفیسر جاوید احمد گردیزی اور وائس چانسلر روالپنڈی میڈیکل یونیورسٹی  پروفیسر محمد عمر کانام تمغہ امتیازکے لیے ارسال کیا گیاہے۔

غلام محمد آباد اسپتال فیصل آباد کے ڈاکٹر خالد نیاز محمد کو تمغہ امتیازدینے کی سفارش کی گئی ہے۔

میو اسپتال سےاسٹاف نرس شازیہ لطیف اور محمد طارق،لاہور جنرل اسپتال سے کیتھرین صدیقی،سروسز اسپتال سے شاہدہ جبین ماہم کانام ارسال کیاگیاہے۔ علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ سے سمیوئل اور  نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے کومل نایاب کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔