Wednesday, May 15, 2024

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلے ملتوی  ہونے کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے مقابلے ملتوی  ہونے کا سلسلہ جاری
March 14, 2020
لندن ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والی مختلف کھیلوں کے مقابلے ملتوی ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز ملتوی کر دیے گئے ، لندن میراتھن ریس بھی اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ، فرنچ اور جرمن فٹبال لیگ کے میچز بھی 2 اپریل تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس نے کھیلوں کے میدان بھی ویران کرنا شروع کر دیے ہیں ، کورونا وائرس  کے خطرے  کے باعث آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز   کے بقیہ دو میچز ملتوی کر دیے  گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل شائقین سے خالی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سفری پابندیوں کے باعث نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ملتوی کر دی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر  لیوکی فرگوسن  کرونا کے شبہ میں قرنطینہ پہنچ گئے ، پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی 28مارچ کو قازقستان میں ہونے والی فائٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ لندن میراتھن ریس  اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ فرنچ  اور جرمن فٹبال لیگ کے میچز بھی دو اپریل تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔