Friday, May 3, 2024

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی
November 27, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی۔ خام تیل کی قیمتیں 15 فیصد کم ہو گئیں۔

برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 72 اعشاریہ 72 ڈالر جبکہ  ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں  خام تیل کی فی بیرل قیمت  68 ڈالر ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کہتے ہیں عالمی منڈی میں خام تیل سستا ضرور ہوا ہے لیکن اس کے اثرات 2 ماہ تک پاکستان پہنچیں گے۔

دوسری طرف شہری کہتے ہیں کہ جس طرح راتوں رات قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں، اسی طرح اب فوری کم بھی کی جائیں۔

فواد چودھری کے بیان پر عوامی حلقوں کی طرف سے یہ سوال اٹھایا جانا شروع ہوگیا ہے کہ جب عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوتا ہے تو پاکستان میں فوری قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، اب تیل سستا ہونے پر 2 ماہ بعد کی بات کیوں کی جارہی ہے۔