Saturday, April 27, 2024

کورونا وائرس کی نئی قسم اسلام آباد بھی پہنچ گئی

کورونا وائرس کی نئی قسم اسلام آباد بھی پہنچ گئی
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی نئی قسم اسلام آباد بھی پہنچ گئی۔ برطانیہ سے آئے دو افراد میں نئے وائرس بی ون ون سیون کی تصدیق ہو گئی۔

 ادھر ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 39 زندگیاں نگل گیا۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 350 ہو گئی۔

سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597 ، پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار 714 ، کے پی کے میں 59 ہزار 484 ، بلوچستان میں 18 ہزار 247 ، اسلام آباد میں 38 ہزار 263 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 357 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.6 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔