Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس کی صورتحال بارے اجلاس، حکام کی عید الاضحٰی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ

کورونا وائرس کی صورتحال بارے اجلاس، حکام کی عید الاضحٰی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ
July 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، متعلقہ حکام نے عید الاضحٰی ، محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 30 شہروں میں 227 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، اب تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نہایت مثبت نتائج ملے ۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ این سی او سی کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیے جائیں۔ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور کوآرڈینیشن سے انتظامی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ وزیراعظم نے عید الفطر کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے عیدالاضحی کے موقع پر حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی۔ دوسری طرف معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں مندر کی تعمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے آئی ایل او کانفرنس سے خطاب بھی کیا ، بولے کورونا سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہو گی۔ پوری دنیا میں مزدوروں کیلئے مشکل وقت ہے۔ لاک ڈاؤن سے متوسط طبقہ بیروزگار ہو گیا۔ چھوٹے طبقے کی مشکلات دیکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا۔