Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس کی تیسری لہر ، مثبت کیسز کی شرح پھر سات فیصد سے بڑھ گئی

کورونا وائرس کی تیسری لہر ، مثبت کیسز کی شرح پھر سات فیصد سے بڑھ گئی
March 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہو گئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر سات فیصد سے بڑھ گئی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے نو اضلاع میں اسکولز فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کئی دکانیں سیل کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 61 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک روز میں 2 ہزار 351 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 656 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 867 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 399 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823 اور پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 76 ہزار 819، بلوچستان میں 19 ہزار 247 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 938، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 161 ہو گئی۔