Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس کہاں سے پھیلا؟چین نے اقوام متحدہ کا دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا

کورونا وائرس کہاں سے پھیلا؟چین نے اقوام متحدہ کا دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا
July 23, 2021

بیجنگ (92 نیوز) کورونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے چین نے اقوام متحدہ کا دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

 خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے چین کی ایک لیبارٹری سے وبا کے آغاز کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے چینی شہر ووہان کی لیبارٹری، مارکیٹس اور دیگرمقامات کی تحقیقی کا فیصلہ کیا۔

 چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ اس طرح کے منصوبوں کوقبول نہیں کر سکتے۔

چین کے انکار پر امریکا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا تحقیقات سے انکار نے چین کو خطرناک پوزیشن پر لا کھڑا کیا۔