Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کو شکست دینے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پلازمہ عطیہ کرنیکا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کو شکست دینے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پلازمہ عطیہ کرنیکا سلسلہ جاری
July 22, 2020

حیدر آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پلازہ عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا سے صحت یاب ہونے والے سی آئی اے سینٹر کے اے ایس آئی نے سول اسپتال حیدرآباد پہنچ کراپنا پلازمہ عطیہ کیا۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے سی آئی اے سینٹر کے اے ایس آئی راؤ منصور اپنا پلازمہ عطیہ کرنے سول اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔

بلڈ بنک انتظامیہ کے مطابق عطیہ کیا گیا پلازمہ نہ صرف سول اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو لگایا جارہا ہے بلکہ دیگر اضلاع میں بھی بھیجا جارہا ہے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے 29 افراد اپنا پلازمہ عطیہ کرچکے ہیں۔