Saturday, May 11, 2024

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان
April 26, 2021

کراچی (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر تیز ہونے پر سندھ حکومت نے بڑے فیصلے کر لیئے۔ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

 وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیئے گئے۔ صوبے میں تمام اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ دفاتر میں صرف محکمے کے سربراہان ضروری اسٹاف کے ساتھ حاضری دیں گے۔ سندھ میں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 29 اپریل سے بند ہو گی۔ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیا گیا۔ اگر کیسز بڑھے تو بازار مکمل بند کر دیے جائیں گے۔ کورونا سے نمٹنے کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔