Saturday, April 27, 2024

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں اقدامات مزید سخت

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں اقدامات مزید سخت
April 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ نماز جمعہ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نے باجماعت نماز ادا کی۔  اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد میں 900 مساجد اور 300 امام بارگاہوں کے خطیبوں، اماموں کو ہدایت جاری کر دی۔ نماز جمعہ سے قبل لاوڈ اسپیکر پر نمازیوں کو گھروں میں نماز پڑھنے اور مساجد نہ آنے کی تلقین کرنے کا کہہ دیا۔ واضح کیا کہ حکومتی اقدامات کی مخالفت کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے بھی مساجد کی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔ جمعہ سے قبل مساجد کے دورازے بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ تحریری طور پر بتایا کہ صرف انتظامیہ، خطیب، موزن مسجد میں نماز جمعہ ادا کر سکتے ہیں جنہیں نماز کی ادائیگی کے وقت چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ہو گا۔