Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، جی ٹونٹی ممالک کا غیر معمولی اجلاس 26 مارچ کو طلب

کورونا وائرس کا پھیلاؤ ، جی ٹونٹی ممالک کا غیر معمولی اجلاس 26 مارچ کو طلب
March 25, 2020
ریاض (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث جی ٹونٹی ممالک کا غیر معمولی اجلاس 26 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز جی ٹونٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کی جائیگی۔ عالمی تجارت اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی غور کیا جائے گا۔ ادھر اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کمشنر مشل بیشلٹ نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا لاکھوں لوگوں کے حقوق اور زندگی بچانے کیلئے پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔