Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس کا پریشر مزید بڑھے گا، وزیراعظم عمران خان

کورونا وائرس کا پریشر مزید بڑھے گا، وزیراعظم عمران خان
April 10, 2020
پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور آئے، وزیر اعظم نے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں کیش تقسیم کیا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا پریشر مزید بڑھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پشاور پہنچے تو احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں کیش تقسیم کرنے کا طریقہ کار دیکھا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہترین حکمت عملی کے ذریعے کورونا صورتحال سے نکلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس بھی گئے اور کورونا کے مریضوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کہا کورونا کے باعث دنیا بھر کو چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے طبی عملے کی حفاظت پر بھی زور دیا۔ گورنر اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سمیت وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر مملکت شہر یار آفریدی اور احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھیں۔ وزیر اعظم کو اس موقع پر خیبر پختونخوا میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا پریشر مزید بڑھے گا، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔