Tuesday, April 23, 2024

کورونا وائرس کا خوف امریکی باکس آفس پر بھی طاری

کورونا وائرس کا خوف امریکی باکس آفس پر بھی طاری
March 16, 2020


لاس اینجلس ( 92 نیوز) کورونا وائرس کا خوف امریکی باکس آفس پر بھی طاری ہوگیا ، لوگوں نے سینما گھروں میں جانا انتہائی کم کردیا جس سے فلموں کی کمائی میں خاطرخواہ کمی آئی ہے ، امریکی  باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم آن ورڈ کا راج تو برقرار رہا تاہم فلم نے ایک ہفتے میں صرف ایک کروڑ ڈالر ہی مزید کمائے، رومانوی فلم آئی سٹل بیلیو کادوسرا ، وین ڈیزل کی فلم بلڈ شوٹ کا تیسرا نمبر رہا۔

دو تیز طراربھائیوں کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے ،شرارتوں سے بھرپور ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم آن ورڈ کمائی میں سب سے آگے ، دوسرے ہفتے مزیدایک کروڑ 5لاکھ ڈالر کمالیے ،جس سے دوہفتوں میں فلم کی مجموعی کمائی 6کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

امریکی موسیقار جیریمی کیمپ کی زندگی پر بنی فلم آئی سٹل  بیلیو  آئی کانٹ بلیو  نے مزید 90لاکھ 50ہزار ڈالر کماکر باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔فلم میں برٹ رابرٹسن اورمیلیساروزبرگ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

سپر اسٹار وین ڈیزل کی نئی ایکشن تھرلر بلڈ شوٹ  کرونا وائرس سے متاثر،افتتاحی ہفتے صرف 90لاکھ 3ہزار ڈالر ہی کماسکی۔باکس آفس پر تیسرے نمبر پر براجمان فلم میں وین ڈیزل نے دوسری بار جنم لینے والے فوجی کا کردار نبھایا ہے