Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا جیلوں میں فوری اسکریننگ یونٹ بنانے کا حکم

کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا جیلوں میں فوری اسکریننگ یونٹ بنانے کا حکم
March 16, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جیلوں میں فوری اسکریننگ اور ریپڈ ریسپانس یونٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے لگا ۔ سکھر قرنطینہ میں موجود 76 زائرین میں کورونا پازیٹو کی تصدیق ہوئی۔ کراچی کی لیبارٹریز نے سکھر قرنطینہ میں موجود 24 زائرین کے ٹیسٹ رپورٹس جاری کر دیں جس کے بعد مجموعی طور پر سندھ میں 103 کورونا وائرس پازیٹو ہو چکے ہیں۔ کراچی میں کوروناوائرس سے متاثرہ 27 مریض پہلے ہی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اگر صورتحال  زیادہ  تبدیل ہوئی  تو مزید فیصلے کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔ مزید آگے کیا کرنا ہے؟ کچھ تجاویز میں نے وفاقی حکومت کو دی ہیں۔ وزیر اعظم اگر تجاویز کو  بہتر سمجھیں گے تو اعلان کریں گے۔ انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام پارلیامینٹری پارٹیز کے ایم پی ایز سے ملاقات کی اور ارکان کو  کورونا وائرس کے کیسز، مریض اور مزید تفتیش سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے مہنگے داموں سینی ٹائیزر، ٹشو پیپرز مہنگے داموں بیچنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لینے کا بھی عندیہ دیا۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ سیکریٹریٹ ، مزار قائد اور دیگر عوامی مقامات کو عام عوام کیلیے بند کر دیا گیا۔ ادھر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری کوجیلوں میں قیدیوں کی مکمل اسکریننگ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔