Wednesday, May 8, 2024

کورونا وائرس پھر زور دکھانے لگا، مزید 74 زندگیاں ختم

کورونا وائرس پھر زور دکھانے لگا، مزید 74 زندگیاں ختم
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس پھر زور دکھانے لگا۔ مزید 74 زندگیاں ختم ہو گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 563 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 74 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 793 ، پنجاب میں 1 لاکھ 55 ہزار 214 ، کے پی کے میں 65 ہزار 953 ، بلوچستان میں 18 ہزار 765 ، اسلام آباد میں 40 ہزار 972 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 877 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 903 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91.6 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 861 ، پنجاب 10 ہزار 681 ، کے پی کے میں 3 ہزار 146 ، اسلام آباد 1 ہزار 533 ، گلگت بلتستان 20 ، بلوچستان 257 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 322 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 285 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 64 ہزار 141 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔