Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس پر وفاق اور سندھ حکومت میں رابطوں کا فقدان ‏

کورونا وائرس پر وفاق اور سندھ حکومت میں رابطوں کا فقدان ‏
March 16, 2020

اسلام آباد( 92 نیوز) کورونا وائرس سے متعلق وفاق اور سندھ حکومت میں رابطوں کا فقدان ہے ، وائرس سے متاثرہ زیر علاج مریضوں اور صحت یاب مریضوں کی تعداد میں تضاد بھی ہے ۔ وفاق کے مطابق کل زیر علاج مریض کی تعداد 50 جبکہ صوبائی حکومت نے صرف سندھ میں تعداد 76 بتادی،کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 53 یا 94، نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔

کورونا وائرس  سے مریضوں کی تعداد کتنی ،وفاق اور سندھ حکومت ایک بیج پر نہ آسکیں ۔ دونوں میں رابطوں کا فقدان  ہے ، زیر علاج مریضوں کی تعداد بارے تضاد پایا جا رہا ہے تو صحت یاب مریضوں کی تعداد میں بھی دونوں حکومتوں کے موقف میں واضح فرق  ہے ۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 53 تک جاپہنچی، سندھ میں 32، بلوچستان میں 10 ، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض زیر علاج ہے ، جبکہ سندھ سے تین مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت صرف سندھ میں کیسز کی تعداد 76 بتانے لگی ، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ میں کہا  ایران سے سکھر آنے والے 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔

وفاق کے موقف کی نفی کرتے ہوئے انہوں نےکہا ابتک 2 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں جبکہ 74 اب بھی زیر علاج ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 یا 53 ، وزارت صحت اور سندھ حکومت کے علیحدہ علیحدہ موقف نے اہم ترین مسئلے پر وفاق کی سنجیدگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔