Sunday, May 19, 2024

کورونا وائرس نے مزید89 افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس نے مزید89 افراد کی جان لے لی
June 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید89 افراد کی جان لے لی، اموات کی مجموعی تعداد3ہزار 590ہو گئی، چوبیس گھنٹوں  میں مزید 4 ہزار 471  نئے کیسز رپورٹ ہوئے،مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 81ہزار 88 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا  سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار590 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 4471 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 88 ہوگئی۔سندھ میں کورونا کیسز 69 ہزار 628 ، پنجاب میں 66 ہزار 943 ، خیبر پختونخوا میں 21ہزار 997، بلوچستان میں 9475 ، اسلام آباد میں 10ہزار912 ، گلگت بلتستان میں 1288 اور آزاد کشمیر میں 845 ہوگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1435 ہو گئی، سندھ میں 1089 ، خیبر پختونخوا میں 821 ، بلوچستان میں 102 ، اسلام آباد میں 101 ، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔

ترجمان کے مطابق ملک  بھرمیں 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 520 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،ملک بھر میں 810 اسپتالوں میں کورونا کے 6230 مریض زیر علاج ہیں۔

اب تک کورونا کے متاثرہ 71 ہزار 458 مریض صحتیاب ہوگئے۔