Saturday, May 11, 2024

کورونا وائرس نے مزید چار زندگیوں کے چراغ گل کر دیے

کورونا وائرس نے مزید چار زندگیوں کے چراغ گل کر دیے
September 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کورونا وائرس نے مزید 4 زندگیوں کا چراغ گل کردیا ، اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ۔ 24گھنٹوں کے دوران 633نئے کیس رپورٹ ، متاثرین 3لاکھ 6ہزار304 تک جاپہنچے، 2لاکھ 92 ہزار869 مریض  صحتیاب ہوچکے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 633 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی ، ترجمان کا کہنا ہے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 869 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 7 ہزار 15 ہوگئی ۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 تک پہنچ گئی ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 947 ، پنجاب میں 98 ہزار 428 ، خیبر پختونخوا  میں 37 ہزار 357  ، بلوچستان میں 14 ہزار 394  ، اسلام آباد میں 16 ہزار 162  ، آزاد جموں و کشمیر میں 2533 اور گلگت بلتستان میں 3483 ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ  گذشتہ روز 33 ہزار 393 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 94 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے  جبکہ 837 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، ملک بھرکےاسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ۔