Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس نے مزید 65زندگیاں نگل لیں، 2ہزار724نئے کیس رپورٹ

کورونا وائرس نے مزید 65زندگیاں نگل لیں، 2ہزار724نئے کیس رپورٹ
May 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے مزید 65 زندگیاں نگل لیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 724 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766 ، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  30 ہزار 644 ، بلوچستان میں 24 ہزار 733 ، اسلام آباد میں 80 ہزار 662 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 20 ہزار 465 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد رہی۔ 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 268 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 141 ، پنجاب میں 21 ہزار 688 ، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 621 ، اسلام آباد میں 7 ہزار 175 ، گلگت بلتستان میں 108 ، بلوچستان میں 990 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 545 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 ہزار 76 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔