Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، 2 ہزار 179 نئے کیسزرپورٹ

کورونا وائرس نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، 2 ہزار 179 نئے کیسزرپورٹ
January 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد کی جان لےگیا۔ ملک بھرمیں مجموعی اموات 11 ہزار 623 ہوگئیں۔ 2 ہزار 179 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 65 زندگیاں نگل گیا۔ ملک بھرمیں مجموعی اموات 11 ہزار 623 ہوگئیں۔

این سی او سی کے مطابق جان لیوا کورونا کے 2 ہزار 179 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ گئی۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 45 ہزار 663 متاثرین ہیں، جبکہ پنجاب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار 928 تک پہنچ چکی۔