Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس نے مزید 55 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا

کورونا وائرس نے مزید 55 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا
December 30, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 55 زندگیوں کا چراغ گل کر دیا ۔ اموات کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 155 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 47 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 240 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 13 ہزار 193 ، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار 295 ، کے پی کے میں 57 ہزار 982 ، بلوچستان میں 18 ہزار 118 ، اسلام آباد میں 37 ہزار 556 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 855 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.1 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 30 ہزار 113 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 80 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 523 ، پنجاب 10 ہزار 381 ، کے پی کے میں 3 ہزار 537 ، اسلام آباد 3 ہزار 888 ، گلگت بلتستان 54 ، بلوچستان 253 اور آزاد کشمیر میں 444 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 66 لاکھ 56 ہزار 373 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔