Sunday, September 8, 2024

کورونا وائرس نے مزید 49 افراد کی جان لے لی ، کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار167 ہو گئی

کورونا وائرس نے مزید 49 افراد کی جان لے لی ، کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار167 ہو گئی
June 29, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 49افراد کی جان لے لی،، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد4ہزار 167ہو گئی، وبا کے باعث 3 ہزار 557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ، مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 6 ہزار 512 تک جا پہنچی۔گزشتہ 24 گھنٹے میں3ہزار 557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4ہزار 167 ہو چکی ہے ۔ اب تک سندھ میں 80 ہزار 446 ،پنجاب میں  74 ہزار 778 ،اسلام آباد میں 12 ہزار 643،بلوچستان میں  10 ہزار 376 ،خیبرپختونخوا میں  25 ہزار 778،آزاد کشمیر میں ایک ہزار 49 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق95 ہزار 405 پاکستانی مہلک وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہو چکے ہیں جب کہ دو ہزار 437 افراد کی حالت نازک ہے ۔