Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس نے مزید 40 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 8 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434 ، پنجاب میں 1 لاکھ 61 ہزار 347 ، کے پی کے میں 68 ہزار 625 ، بلوچستان میں 18 ہزار 877 ، اسلام آباد میں 42 ہزار 80 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.2 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 12 ہزار 943 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 354 ، پنجاب 7 ہزار 932 ، کے پی کے میں 2 ہزار 455 ، اسلام آباد 1 ہزار 248 ، گلگت بلتستان 21 ، بلوچستان 88 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 412 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 509 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 56 ہزار 378 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔