Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 128 ہو گئی

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 128 ہو گئی
April 16, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد128  ہوگئی ، متاثرین 6919 تک پہنچ گئے، پنجاب میں مزید 6افراد چل بسے۔ پنجاب میں اموات34، متاثرین کی تعداد 3291 ہوگئی ، ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں کورونا نے مزید4جانیں لے لیں،مجموعی اموات45اور مریضوں کی تعداد 2008تک جاپہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 520 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کيسز رپورٹ ہوئے جہاں تعداد 3291 تک جا پہنچى۔ سندھ میں کورونا کيسز کى  تعداد بڑھ کر 2008، خیبرپختونخوا میں 912، بلوچستان 280، اسلام آباد میں 145، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 237 ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اب تک سندھ 41 ، خیبرپختونخوا میں 42، پنجاب 34، اسلام آباد 1، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 3، 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ 1645 افراد کورونا وائرس سے مکمل صحتياب ہو چکے، 39 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے جا چکے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا وائرس کے 58 فیصد وائرس کی مقامی منتقلی ہے۔ 51 فیصد کیسز بیرون ملک سے آئے۔ ملک بھر کے 588 ہسپتالوں میں 1370 مریض زیر علاج ہیں۔ 542 قرنطینہ مراکز میں 16 ہزار 775 افراد کو رکھا گیا ہے۔