Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، متاثرین کی تعداد 16ہزار 117 ہو گئی

کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، متاثرین کی تعداد 16ہزار 117 ہو گئی
April 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، متاثرین کی تعداد 16 ہزار 117 تک پہنچ گئی، مزید 12 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بھی 358ہوگئی، ایک اور ڈاکٹر بھی کورونا کے باعث جاں بحق ہوگیا، کورونا سے 4105افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس  کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا، ایک ہی دن میں مزید سیکڑوں افراد وائرس کا شکار ہوگئے، متاثرین کی تعداد 16ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 6061،خیبرپختونخوا میں 2313اور بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 978ہوگئی۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 313 ، گلگت بلتستان میں 333 جبکہ آزاد کشمیر میں 66ہوگئی ہے، حکام کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کے 1765 کنفرم مریض ہیں۔

کورونا کے خلاف فرنٹ لائن محافظ مسلسل وائرس کے نشانے پر ہیں،  ایک اور مسیحا جان کی بازی ہارگیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد8ہوگئی۔

بلوچستان میں مزید8 ڈاکٹرزکورونا کا شکار ہوگئے، صوبے میں متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد40سے زائد ہوگئی ، وزارت قومی ہیلتھ ایمرجنسی کے مطابق ملک میں اب تک 444 ہیلتھ کیئر ورکرز کے ٹیسٹ مثبت آچکے،  216 ڈاکٹرز،  67 نرسزاور 161 میڈیکل کیئر اسٹاف کورونا سے متاثر ہے۔