Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس نے تیسری عالمی جنگ کے خطرے کو بڑھا دیا ،برطانوی جنرل نک کارٹر

کورونا وائرس نے تیسری عالمی جنگ کے خطرے کو بڑھا دیا ،برطانوی جنرل نک کارٹر
November 9, 2020

لندن (92 نیوز)تیسری عالمی جنگ کے خطرات غیر معمولی حد تک بڑھ گے ہیں برطانیہ افواج کے سربراہ  جنرل سر نک کارٹرنے خبردار کردیا۔

تیسری عالمی جنگ کے خطرات غیر معمولی حد تک بڑھ گئے ہیں، برطانیہ افواج کے سربراہ  جنرل سرنک کارٹر نے خبردار کردیا

برطانوی فوجیوں کی یاد میں منعقدہ سالانہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل نک کارٹر نے خبردار کیا کہ دنیا میں پائی جانے والی بے یقینی کی صورتحال، اضطراب اور معاشی بحران کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ شروع ہونے کا خطرہ ہے۔

برطانوی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علاقائی تناؤ اور غلطیوں میں اضافہ بالآخر بڑے پیمانے پر تنازعات کا باعث بن سکتا ہے۔ دنیا کو تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا،، کیونکہ علاقائی کشیدگیاں بڑھ چکی ہیں اور کسی بھی وقت ایک خطرناک عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

جنرل سر نک کارٹر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے بھی تیسری عالمی جنگ کے خطرے کو مزید بڑھادیاہے۔