Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس نے اٹلی میں مزید 601 افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس نے اٹلی میں مزید 601 افراد کی جان لے لی
March 24, 2020
 روم (92 نیوز) کورونا وائرس نے اٹلی میں مزید 601 افراد کی جان لے لی۔ ملک میں اموات 6077، متاثرین کی تعداد چونسٹھ ہزار تک پہنچ گئی۔ کورونا نے دنیا کے 195 ممالک اور خودمختار علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کورونا سے اب تک 16 ہزار 558 افراد مارے جا چکے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک لاکھ سے بڑھ گئی۔ امریکا میں کورونا وائرس نے مزید 29 زندگیاں نگل لیں۔ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2411 کیسز رپورٹ ہو گئے۔ امریکا میں مجموعی ہلاکتیں 582 تک جا پہنچیں۔ امریکا میں اب تک 46 ہزار 145 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں 3 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ تھائی لینڈ میں 106 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 827 ہو گئی۔ آسٹریلیا، میکسیکو اور پیرا گوئے میں بھی مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ افغانستان میں مزید 2 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ افغانستان میں متاثرین کی تعداد 42 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 511 ہو گئی۔