Wednesday, May 8, 2024

کورونا کے خطرناک وار، 24 گھنٹے مزید 101 جانیں لے لیں

کورونا کے خطرناک وار، 24 گھنٹے مزید 101 جانیں لے لیں
June 11, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کے خطرناک وار جاری ہیں ، 24 گھنٹے مزید 101 مریضوں کی جان لے لی ، ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 356 ہو گئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری نئے اعداد و شمارجاری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 834 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 536 تک پہنچ گئی ۔

صوبہ پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 45 ہزار 463 ہیں ، سندھ میں 43 ہزار 790 ، خیبرپختونخوا میں  15 ہزار 206 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 ، بلوچستان میں  7 ہزار 335 ، گلگت بلتستان میں  ایک ہزار 18 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 488 ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں 101 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2356 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 841 افراد ، سندھ میں 738 ، خیبرپختونخوا میں  619 ، بلوچستان میں  73 ، اسلام آباد میں  62 ، گلگت بلتستان 14 اورآزاد کشمیر میں 9 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہےاب تک 38 ہزار 391 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 26 ہزار 573 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں مجموعی طور 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔