Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس معیشت پر بھی بھاری ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کی کمی

کورونا وائرس معیشت پر بھی بھاری ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کی کمی
March 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس معیشت پر بھی بھاری پڑ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2200 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 30 ہزار 416 کی سطح پر بند ہوا۔ شیئرز کی قیمت گرنے کی وجہ سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 300 ارب سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے مارکیٹ 5 ہزار پوائنٹس سے زائد گر چکی ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی شرح نمو ڈھائی فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ دیگر ایشیائی ملکوں کی معاشی شرح نمو بھی تین فیصد سے کم رہے گی۔ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں کہا تھا کہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ترقی کی شرح کا ہدف ساڑھ تین فیصد کے بجائے 3 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے تاہم یہ پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔