Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس مزید10 زندگیاں نگل گیا، 736 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید10  زندگیاں نگل گیا، 736 نئے کیسز رپورٹ
October 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس ایک روز میں مزید دس زندگیاں نگل گیا، ملک میں اموات چھ ہزار 702 ہوگئیں۔ 24 گھنٹے کے دوران 736 کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار 642 ہے، گزشتہ روز 28 ہزار 534 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں736 نئے کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 تک پہنچ گئی۔ گذشتہ روز 28 ہزار 534 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 736 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 702 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 136 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہو گئی ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 107، کے پی کے میں 38 ہزار 810، بلوچستان میں 15 ہزار 738، اسلام آباد میں 18 ہزار 438، آزاد جموں و کشمیر میں 3639 اور گلگت بلتستان میں 4107 ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 28 ہزار 534 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 41 لاکھ 77 ہزار 270 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے، جبکہ 856 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔