Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس مزید 9 زندگیاں نگل گیا ،566 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید 9 زندگیاں نگل گیا  ،566 نئے کیسز رپورٹ
September 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس مزید 9 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا ، 24 گھنٹوں میں 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملک بھر سے 566 نئے کورونا متاثرین  سامنے آگئے  جس کے بعد پاکستان میں کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ  10 ہزار 841 ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار  22افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  دوسرے نمبر پر پنجاب ہے ، جہاں  مریضوں کی تعداد 99 ہزار 219 رپورٹ ہوئی ،خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 701 ، بلوچستان میں  15 ہزار 92 ہو گئی۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  16 ہزار 470 ہو گئی ۔