Sunday, April 28, 2024

کورونا وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا ، کل تعداد 1621 ہو گئیں

کورونا وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا ، کل تعداد 1621 ہو گئیں
June 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مہلک کورونا وائرس  کے وار جاری ہیں جو مزید 78 زندگیاں نگل چکا ہے ، اموات کی مجموعی تعداد 1621 ہو گئی ہے ۔۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 3 ہزار 938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، سندھ میں سب سے زیادہ 29 ہزار 647 کیسز، پنجاب  میں 27ہزار 850،خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 485،بلوچستان میں 4 ہزار 514 ،  گلگت بلتستان میں 738،اسلام آباد میں 2ہزار 893 اور آزادکشمیر میں 271 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق 1621 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں سب سے زیادہ اموات 540 ،سندھ میں 503،کے پی 482 ،گلگت بلتستان 11،بلوچستان میں 49 افراد اور اسلام آباد میں 30 افراد جاں بحق ہوئے ،824 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 لاکھ 77ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے۔