Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس مزید 73 زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس مزید 73 زندگیاں نگل گیا
December 15, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس ملک میں مزید 73 افراد کی زندگیاں نگل گیا،اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 905 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 459 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 73 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 8 ہزار 905 تک پہنچ گئی ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 تک پہنچ گئی ، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962 ، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138 ، خیبرپختونخوا  میں 52 ہزار 787 ، بلوچستان میں 17 ہزار 771 ، اسلام آباد میں 35 ہزار 45 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.2 فیصد رہی ، اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 8 ہے ، سندھ میں 25 ہزار 589 ، پنجاب میں 9 ہزار 418، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 960 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں 504 ، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 238 تک پہنچ گئی ۔