Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس مزید 61 زندگیاں نگل گیا ، کل تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی

کورونا وائرس مزید 61 زندگیاں نگل گیا ، کل تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی
July 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قاتل کورونا وائرس مزید 61 زندگیاں نگل گیا ،  اموات کی مجموعی تعداد 4ہزار 9سو 83ہوگئی، 24گھنٹے میں 3ہزار 3 سو 59نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔  متاثرین 2 لاکھ  40 ہزار 848 تک جاپہنچے ، ملک بھر میں متحرک کیسز کی تعداد 90 ہزار 554 ہے جبکہ  ایک لاکھ 45 ہزار 311 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں  ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 359 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 تک پہنچ گئی ۔

 سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 99 ہزار 362 ہیں ، پنجاب میں 84 ہزار 587 ، خیبرپختونخوا 29 ہزار 52 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 731 ،بلوچستان 11 ہزار 52 ،گلگت بلتستان میں 1605 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1459 ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کی تعداد 4983 ہو گئی ، پنجاب میں سب سے زیادہ 1955 افراد ، سندھ میں 1637 ، خیبرپختونخوا 1054 ، بلوچستان 124 ، اسلام آباد 142 ، گلگت بلتستان 31 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد دم توڑ گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی  تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 311 پہنچ گئی ہے ۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 333 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ،مجموعی طور پر 14 لاکھ 91 ہزار 437 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔