Sunday, September 8, 2024

کورونا وائرس مزید 34 زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس مزید 34 زندگیاں نگل گیا
May 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قاتل کورونا وائرس نے مزید 34زندگیاں نگل لیں ، چوبیس گھنٹوں میں 1748نئے کیس رپورٹ ہو گئے ، متاثرین کی تعداد 56ہزار 349 تک جاپہنچی۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس  کےوارجاری ہیں ،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ‏اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے ‏دوران کورونا وائرس کے1 ہزار748 ‏نئے کیسزکے ساتھ مجموعی تعداد 56 ہزار349 ہوگئی۔

سندھ 22 ہزار491 ‏کیسزکےساتھ ‏سرفہرست ، پنجاب میں 20 ہزار77  ، خیبرپختونخواہ میں 7 ‏ہزار905  ، اسلام آباد میں 1 ہزار641 ، بلوچستان میں 3 ہزار‏407 ، گلگت ‏بلتستان میں 619 اورآزاد کشمیرمیں کیسزکی تعداد209 ہوگئی۔

این سی اوسی کےمطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 34 ‏اموات ہوئیں ، ملک بھرمیں کورونا ‏وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد1 ہزار167 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا ‏میں سب سےزیادہ398 ‏اموات ہوئیں۔

پنجاب میں337،سندھ میں367 ،بلوچستان ‏میں40، اسلام آباد میں16 ،گلگت بلتستان میں7 اورآزاد کشمیرمیں 2 مریض ‏جان کی ‏بازی ہارچکےہیں۔

این سی اوسی کےمطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ37 ہزار700مریض زیرعلاج ہیں ‏جن میں سے 361 کی حالت ‏تشویشناک ہے ، اب تک 17 ہزار482 افراد صحتیاب ‏ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں10 ہزار49 افراد ‏کے ٹیسٹ کیے گئے،، ملک ‏بھرمیں اب تک 4 لاکھ 83  ہزار656 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔