Friday, May 17, 2024

کورونا وائرس مزید 103 جانیں نگل گیا ، 3ہزار953 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس مزید 103 جانیں نگل گیا ، 3ہزار953 نئے کیسز رپورٹ
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، مہلک وائرس چوبیس گھنٹوں میں 103 جانیں نگل گیا،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک روزمیں 3 ہزار 953 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 103 اموات ہوئیں جس کے بعد پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد  14 ہزار 924 ہو گئی  جبکہ 3 ہزار 953 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 تک پہنچ گئی۔سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 926، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، خیبرپختونخوا میں 93 ہزار 33، بلوچستان میں 19 ہزار 855، اسلام آباد میں 62 ہزار 211، آزادکشمیرمیں 13 ہزار 529 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اموات کی مجموعی تعداد14 ہزار 924 تک پہنچ گئی ہے۔ 432 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،4ہزار 387 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 102 ہے۔سندھ میں 5 ہزار 519، پنجاب میں 31 ہزار 909، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 534، اسلام آباد 11 ہزار 788 ، گلگت بلتستان میں 68، بلوچستان میں 459 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 825 فعال کیسز ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 665 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 49 لاکھ 3 ہزار 362 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔