Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس ، لاہور میں ناکوں پر سختی کر دی گئی

کورونا وائرس ، لاہور میں ناکوں  پر سختی کر دی گئی
April 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاہور میں پولیس ناکوں پر سختی کر دی گئی ۔ پولیس اور شہریوں میں ناکہ جات پر تلخ کلامی بھی دکھنے میں آئی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بتائے بغیر شہر کے راستے بند کر دیے گئے ۔

لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران لگائے ناکوں پر سختی کر دی ، چار بجتے ہی شہر میں قائم ناکہ جات کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ، راستے بند ہونے کے باعث شہری پولیس کے ساتھ الجھتے بھی دکھائی دیے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بغیر بتائے ہی راستے بند کر دیے گئے ہیں ،  ڈی ایس پی گلبرگ شہزاد رفیق کہتے ہےکہ ناکوں پر سختی کرنے کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود بنانا ہے ۔

روز تین گھنٹے کے لیے ناکوں پر سختی کی جائے گی ، دس سے گیارہ،چار سے پانچ اور رات اٹھ سے نوراستون بند کیا جائے گا۔

پولیس کی جانب سے پانچ بجتے ہی تمام ناکوں پر نرمی کر دی،جس کے بعد ٹریفک کی روانگی کو بحال کر دیا گیا۔