Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس فضا میں زندہ نہیں رہ سکتا،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ

کورونا وائرس فضا میں زندہ نہیں رہ سکتا،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ
March 27, 2020
 جینیوا (92 نیوز) کورونا کے خوف کا شکار دنیا کیلئے قدرے اچھی خبر آ گئی۔ کورونا وائرس فضا میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ عالمی ادارہ صحت نے تجربات کے بعد تصدیق کر دی ۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق حقیقت میں فضا میں وائرس کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں آیا۔ فضا میں کورونا کی موجودگی دیکھنے کیلئے تجربات طاقتور ترین لیب میں کیے گئے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کورونا وائرس براہ راست لوگوں سے منتقل ہوتا ہے۔ کورونا وائرس متاثرہ شخص کے علاوہ کچھ اشیا سے منتقل ہو سکتا ہے۔ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک میٹر کا فاصلہ اختیار کریں۔ کھانستے اور چھینکتے وقت اپنا منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں۔