Saturday, May 11, 2024

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 46 ہزار 755 سے تجاوز

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 46 ہزار 755 سے تجاوز
February 2, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 لاکھ 46 ہزار755 سے تجاوز ہو گئی ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ39 لاکھ 6 ہزار 90 ہو گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1739 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد  امریکا میں  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 54ہزار 48 ہو گئی۔ بھارت میں مزید 94 افراد کی ہلاکت کے بعد مہلک وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ 54ہزار 522  تک پہنچ گئی ۔

برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 609 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ، جس کے بعد برازیل میں  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 25ہزار 143 ہو گئی۔ روس میں 437 افراد ایک روز میں کورونا وائرس کی نذر ہوئے جس کے بعد روس میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 73ہزار 619 تک پہنچ گئی ۔

برطانیہ میں کورونا وائرس اب بھی پنجے گاڑے ہوئے ہے جہاں ایک روز میں مزید 406افراد کورونا وائرس سے موت کی وادی میں پہنچ گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ 6ہزار 564 ہو گئی۔

اسپین میں 254 افراد کے بعد کل 9 ہزار 81، ٹلی میں 329 اموات کے بعد کل تعداد 88 ہزار 845، ترکی میں 124 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 26 ہزار 117، جرمنی میں 619 افراد کی ہلکات کے بعد مجموعی تعداد 58 ہزار 396 ، میکسیکو میں 462 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 536 ہو گئی ہے ۔

پولینڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 42 ، ایران میں 79،یوکرائن میں 61 ہ،انڈونیشیا میں 279، کینیڈا میں 71، رومانیہ میں 67، پرتگال میں 275، جاپان میں 68 ،ہنگری میں 89 افراد ہو گئے ۔