Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 71 اموات ہو گئیں

کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 71 اموات ہو گئیں
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک بن گئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 71 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 545 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 71 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706 ، پنجاب میں 1 لاکھ 29 ہزار 291 ، کے پی کے میں 53 ہزار 609 ، بلوچستان میں 17 ہزار 838 ، اسلام آباد میں 35 ہزار 441 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 88.4 فیصد رہی ۔ اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 851 ہے ۔ سندھ میں 20 ہزار 132 ، پنجاب 10 ہزار 205 ، کے پی کے میں 4 ہزار 835، اسلام آباد 6 ہزار 7 ، گلگت بلتستان 101 ، بلوچستان 427 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 144 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس وقت 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔