Monday, May 6, 2024

کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر، برآمدات اور ترسیلات زر متاثر ہوئیں ، مشیر خزانہ

کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر، برآمدات اور ترسیلات زر متاثر ہوئیں ، مشیر خزانہ
June 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے ، وباء کی وجہ سے برآمدات اور ترسیلات زر متاثر ہوئی ہیں ، حکومت نے غریب طبقے کیلئے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے ۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کئے گئے ، پاکستان میں اسلامی بینکنگ تیزی سے فروغ پا رہی ہے ، پائیدار ترقی  اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں ، پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات ہیں ۔